21 اگست ، 2012
جلال پور بھٹیاں…جلال پور بھٹیاں میں نوجوان نے عید پر بیوی کے گھر نہ آنے پر زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی۔سکھیکی کے محلہ اکبر پورہ کے رہائشی ندیم کی ایک ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔ اس کی بیوی اپنے گھر والوں سے ملنے گئی، عید کے موقع پر جب ندیم اپنی بیوی کو لینے سسرال گیا تو اس نے آنے سے انکار کر دیا۔ دلبرداشتہ ہو کر ندیم نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی۔