21 اگست ، 2012
اسلام آباد…آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی،گوجرانوالہ،لاہور،سرگودھا اورکشمیر کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے جبکہ دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں کشمیر کے مختلف علاقوں میں مزید موسلادھار بارش کا امکان ہے جس سے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے،محکمہ موسمیات کی جانب سے لوگوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ اسلام آباد، راولپنڈی،گوجرانوالہ،لاہور اورسرگودھا میں بھی آئندہ 24 گھنٹوں میں تیزہواوٴں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہزارہ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں بھی کہیں کہیں تیز ہواوٴں کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ ملک کے دیگر حصوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں مظفرآباد میں 103،مری46 ،بالاکوٹ33،کوٹلی31، راولاکوٹ میں 22ملی میٹرکاکول میں 16، گڑھی دوپٹہ 15 ،سیالکوٹ6 ،مالم جبہ 4 اور اسلام آباد میں ایک ملی میٹر بارش ہوئی،محکمہ موسمیات کے مطابق آج سب سے زیادہ گرمی دالبندین میں پڑی جہاں درجہ حرارت45 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، گلگت میں درجہ حرارت41 فیصل آباد39 ملتان، کوئٹہ38 پشاور37 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ کراچی34 لاہور مظفرآباد33 اسلام آباد32 اور مری میں 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔