21 اگست ، 2012
پشاور…دریائے پنجکوڑہ میں دیر کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیاگیا ہے۔ فلڈ وارننگ سیل پشاور کے مطابق دریائے پنجکوڑہ میں دیر کے مقام پر پانی کا بہاو 13 ہزار 682 کیوسک ریکارڈ کیاگیا ، جہاں نچلے درجے کا سیلا ب ہے۔ دریا کی قریبی آبادی کو خبردار کردیا گیا ہے۔ تاہم آبادی کو خطرہ درپیش نہیں ہے۔ خیبر پختونخواکے دیگرتمام دریا معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔