دنیا
Time 22 دسمبر ، 2019

اشرف غنی دوسری بار افغانستان کے صدارتی انتخابات میں کامیاب

فوٹو: فائل

افغان الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات میں دوسری بار اشرف غنی کی کامیابی کا اعلان کر دیا ہے۔

افغان الیکشن کمیشن نے 28 ستمبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق اشرف غنی نے مجموعی ووٹ کے 50 اعشاریہ 06 فیصد ووٹ حاصل کیے جب کہ عبداللہ عبداللہ 39 اعشاریہ 52 فیصد ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

صدارتی امیدوار عبداللہ عبداللہ نے صدارتی الیکشن نتائج کو فراڈ قرار دے دیا۔

عبداللہ عبداللہ نے الزام عائد کیا ہے کہ افغان الیکشن کمیشن نے اشرف غنی کو سپورٹ کیا۔

دوسری جانب افغان صدارتی انتخابات کے نتائج پر کابل میں تعینات امریکی جان آربیس کا کہنا ہے کہ افغان صدارتی الیکشن کے نتائج ابھی ابتدائی ہیں، صدارتی الیکشن کے حتمی نتائج کی توثیق سے پہلےکئی مراحل باقی ہیں۔

خیال رہے کہ 3 کروڑ 50 لاکھ نفوس پر مشتمل افغانستان کے 90 لاکھ رجسٹرڈ ووٹرز میں سے صرف 22 لاکھ افراد نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا جو 2001 میں طالبان کی حکومت کا تختہ الٹائے جانے کے بعد سب سے کم ترین شرح ہے۔

مزید خبریں :