22 اگست ، 2012
چارسدہ…جماعت اسلامی کے سابق امیر قاضی حسین احمد نے کہا ہے کہ عبوری حکومت کو بھی سوئز عدالت کو خط لکھنے میں نہ الجھایا جائے اور یہ معاملہ نئے منتخب وزیراعظم پر چھوڑدیا جائے۔چارسدہ کے علاقے پرانگ میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے قاضی حسین احمد نے کہا کہ حکومت اور عدلیہ میں محاذ آرائی کے خاتمے کا حل فوری عام انتخابات ہیں،انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی علیحدگی بلوچوں کے لئے زہرقاتل ہے، بلوچ رہنماوٴں کو پتہ ہے کہ انکی آزادی کا تصور پاکستان کے اندر ہی موجود ہے،قاضی حسین احمد کا کہنا تھاکہ امریکا اور بھارت کی کوشش ہے کہ بلوچستان میں علیحدگی گی کی تحریک بڑھے،جماعت اسلامی کے سابق امیر کا کہنا تھا کہ امریکی غلامی سے آزادی کا واحد راستہ آزاد خارجہ پالیسی ترتیب دینے میں ہے۔