22 اگست ، 2012
مانسہرہ…مانسہرہ کی تحصیل بالاکوٹ میں مون سون کی بارشوں کی وجہ سے تین روز میں 2خواتین سمیت 4افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔مانسہرہ میں عید کی رات سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا تو تحصیل بالاکوٹ میں حسہ کے مقام پر برساتی نالے کی زد میں آنے والی گاڑی دریا برد ہونے سے گاڑی میں موجود بدرالزماں نامی نوجوان جاں بحق ہوگیا،عید کے دوسرے روز جرید میں بارش کے دوران عبدالغمیم نامی شخص لکڑیاں کاٹنے کے دوران لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگیا اور جاں بحق ہوگیا جبکہ اس دوران دیہاتی علاقوں کی 50سے زیادہ رابطہ سڑکیں بند ہوجانے سے بروقت اسپتال نہ پہنچانے کی وجہ سے بیماری میں مبتلاگلناز بی بی زوجہ شاہ حسین راستے میں ہی دم توڑ گئیں۔