پاکستان
22 اگست ، 2012

لاہور: موسم گرما اورعید کی تعطیلات کے بعد کل اسکول کھل جائینگے

لاہور…لاہور کے سرکاری اورنجی اسکول موسم گرما اورعید کی تعطیلات کے بعد کل کھل جائیں گے۔ڈی سی اولاہور نورالامین مینگل کے مطابق پرائیویٹ اورسرکاری اسکولوں میں چھٹیاں ختم ہو گئیں اور کل سے کلاسز شروع ہو رہی ہیں،ان کاکہناہے کہ جن سرکاری اورنجی اسکولوں میں ڈینگی کے حفاظتی اقدامات نہیں کیے گئے انہیں سیل کردیاجائیگا۔ڈی سی اولاہور نے مختلف ضلعی محکموں اورٹاوٴنز کے افسران پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دے دیں جوسرکاری اورنجی تعلیمی اداروں میں ڈینگی اقدامات چیک کریں گی۔

مزید خبریں :