22 اگست ، 2012
اسلام آباد…پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین اور نائب وزیراعظم چودھری پرویز الہٰی نے وزیراعظم راجا پرویز اشرف کو ٹیلے فون کر کے عید کی مبارک باد پیش کی ۔ مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین اور نائب وزیراعظم چودھری پرویز الہٰی نے وزیراعظم راجا پرویز اشرف کو ٹیلے فون کیا اور عید کی تعطیلات کے دوران ملک بھر میں امن و امان کی بہتر صورتحال برقرار رکھنے کو وزیراعظم کی اہم کامیابی قرار دیا۔ وزیراعظم نے چودھری برادران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ قوم کے تعاون اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوششوں سے ایسا ممکن ہوا۔