22 اگست ، 2012
لاہور…امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی بدولت پاکستان تیسری عالمی جنگ کا میدان بنا ہواہے۔ذراسی چنگاری جنوبی ایشیا اور بالخصوص وطن عزیز کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا سکتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ عوام میں حکومتی کارکردگی کے حوالے سے مایوسی بڑھ رہی ہے۔ایک طرف ملک میں بے تحاشا مہنگائی اور بدترین لوڈ شیڈنگ کا دور دورہ ہے تو دوسری طرف اللوں تللوں پر قومی خزانے کو بے دریغ لٹایا جارہا ہے۔انتخابات کے آتے ہی مسلم لیگ(ن)کو اپوزیشن کرنے کی یاد آگئی ہے،دونوں پارٹیاں ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں عوام ان چلے ہو ئے کارتوسوں سے ہوشیار رہیں۔