پاکستان
22 اگست ، 2012

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا نوشہرہ میں طغیانی سے جانی نقصان پر افسوس

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا نوشہرہ میں طغیانی سے جانی نقصان پر افسوس

پشاور … وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا امیر حیدر ہوتی نے نوشہرہ میں طغیانی سے ہونیوالے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا اور متاثرین کو فوری طور پر خیمے اور امدادی اشیاء فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے خوراک اور دیگر امدادی اشیاء کی فراہمی کیلئے ڈی سی اوکے علاوہ پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹرجنرل کو بھی احکامات جاری کئے۔ ادھر نوشہرہ کی ضلعی انتظامیہ اورپی ڈی ایم اے نے وزیراعلیٰ کی ہدایات پر فوری عمل کرتے ہوئے متاثرین کو امدادی اشیاء موقع پر فراہم کردی ہیں اور امدادی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں۔

مزید خبریں :