پاکستان
22 اگست ، 2012

ڈیرہ غازی خان: پکنک پر جانیوالی 6 لڑکیاں ڈوب کر جاں بحق

ڈیرہ غازی خان: پکنک پر جانیوالی 6 لڑکیاں ڈوب کر جاں بحق

ڈیرہ غازی خان … ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقہ گلکی میں پکنگ پر جانے والے ایک ہی خاندان کی 6لڑکیاں ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق تحصیل تونسہ شریف کے رہائشی خاندان قبائلی علاقہ گلکی پکنک منانے گئے جہاں پر واقع ایک قدرتی گہری جھیل ہے جس کے کونے پر 2 سگی بہنیں 14 سالہ ثناء اور 16 سالہ مدیحہ نہارہی تھیں کہ اچانک پاوٴں پھسلنے سے گہرے پانی میں گر گئی جسے بچانے کی کوشش کے دوران خاندان کی دیگر 4 لڑکیوں 22سالہ صفیہ بی بی، 18سالہ اسما بی بی ، 19 سالہ عقبہ اور 20 سالہ روپ نے گہرے پانی میں چھلانگ لگادی مگر تمام لڑکیاں ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں جن کی لاشیں مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت نکالی لیں اور انہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال تونسہ شریف منتقل کردیا۔

مزید خبریں :