پاکستان
22 اگست ، 2012

ہنزہ: باراتیوں کی وین کھائی میں گر گئی، 5 افراد جاں بحق، 10 زخمی

ہنزہ: باراتیوں کی وین کھائی میں گر گئی، 5 افراد جاں بحق، 10 زخمی

ہنزہ … ہنزہ میں باراتیوں سے بھری وین کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق گاوٴں خیبر سے گلمت جانے والی باراتیوں سے بھری وین گوجال کے علاقے حسینی کے مقام پر موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جاگری، حادثے کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوئے اور 12 زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو ہنزہ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 2 زخمی دوران علاج چل بسے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق 9 زخمیوں کو تشویشناک حالت میں بذریعہ کشتی گلگت منتقل کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :