پاکستان
22 اگست ، 2012

موسلا دھار بارشیں: دریائے کابل، کرم، گمبیلا، سوات میں سیلاب کا خدشہ

موسلا دھار بارشیں: دریائے کابل، کرم، گمبیلا، سوات میں سیلاب کا خدشہ

پشاور … پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں اور ہزارہ ڈویژن میں آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کا امکان ہے، جس سے دریائے کابل، کرم، گمبیلا اور سوات میں درمیانے اور اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔ فلڈ وارننگ سیل پشاورکے مطابق آئندہ 48 گھنٹوں میں پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں اور ہزارہ ڈویژن میں موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں کابل، کرم، گمبیلا اور سوات کے دریاوٴں اور برساتی نالوں میں اونچے اور درمیانے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔ سیل کے اعلامیہ میں تمام اضلاع کے ڈی سی اوز اور متعلقہ اداروں کو حفظ ماتقدم کے ضروری اقدامات کرنے کی درخواست کی گئی ہے تاکہ انسانی جانی اور املاک کے نقصان سے بچا جاسکے۔

مزید خبریں :