23 اگست ، 2012
ممبئی … فلم "دبنگ"میں آئٹم گانے "منی بدنام ہوئی ڈارلنگ تیرے لیے"میں بہترین ڈانس کا مظاہرہ کرکے خود کو بہترین آئٹم گرل ثابت کرنے والی ملائیکہ اروڑا 23اگست کو اپنی39ویں سالگرہ منائینگی۔23اگست1973کو بھارتی ریاست مہاراشٹر ا کے شہر ممبئی میں پیدا ہونے والی ملائیکہ ناصرف اداکاری،ماڈلنگ،میزبانی بلکہ ڈانسنگ کے شعبے میں بھی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرچکی ہیں۔ملائیکہ اروڑا بالی ووڈ میں قدم رکھنے کے بعد کئی فلموں میں آئٹم گرل کی حیثیت سے کام کرچکی ہیں جس میں فلم" دل سے" کے گانے "چھیا چھیا "اور" دبنگ "کے گانے" منی بدنام ہوئی ڈارلنگ تیرے لیے "کے لیے انہیں ناظرین کی جانب سے بیحد پذیرائی حاصل ہوئی ۔رواں سال ملائیکہ نے ہدایتکار ساجد خان کی فلم ہاؤس فل ٹو کے لیے "انار کلی ڈسکو چلی"آئٹم سونگ ریکارڈ کروایا جس نے ایک بار پھر انہیں تمام آئٹم گرلز میں سرِ فہرست لاکھڑا کیا۔