23 اگست ، 2012
سنگا پور…امریکا اور چین کی جانب سے شرح سود میں کمی کی توقعات نے سونے کی قیمتوں میں اضافہ کردیا،بین الاقوامی سطح پر سونا 1 ہزار 666 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا۔بین الاقوامی سطح پر سونا 16 ہفتوں کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ ہوتے دیکھا گیا اور اس کی فی اونس قیمت میں 25 ڈالر کا اضافہ رکارڈ کیا گیا۔ماہرین کے مطابق امریکا کی جانب سے معیشت کی بحالی کے لیے شرح سود میں کمی کا امکان ہے جس کے بعد ڈالر کی قدر میں کمی کے خدشات نے سرمایاکاروں کی سونے میں دلچسپی بڑھا دی ہے۔