23 اگست ، 2012
کراچی…کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 17پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔نیپرا کے مطابق
جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی نے بجلی 17پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دے دی ہے ،درخواست میں کہا گیا ہے کہ جون میں فیول لاگت کے باعث بجلی 83.82پیسے فی یونٹ مہنگی پیدا ہوئی ،جبکہ بجلی کی خریداری 66.26پیسے فی یونٹ سستی پڑی، اس لیئے بجلی کے نرخوں میں 17پیسے فی یونٹ اضافہ کیا جائے ،نیپرا کے ای ایس سی کی درخواست کی سماعت 31اگست کو کراچی میں کرے گی۔