23 اگست ، 2012
کراچی…کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی نے کہا ہے کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو چاہیے کہ اپنی ناقص کارکردگی کے الزامات کے ای ایس سی پر ڈالنا چھوڑدے۔ترجمان کے ای ایس سی امین الرحمن کے مطابق واٹر بورڈ اپنے خستہ حال پمپنگ اسٹیشنز اور کیبلز کے باعث ہونے والی ہر تکنیکی خرابی کو کے ای ایس سی پر عائد کرنا چاہتے ہیں،انھوں نے یہ بات واٹر بورڈ کی جانب سے عائد کردہ ان مبینہ الزامات کے جواب میں کہی جو کہ گزشتہ روز پمپنگ اسٹیشنز میں پیدا شدہ خرابی اور شہر میں پانی کی قلت کے تناظر میں عائد کیے گئے تھے ۔ترجمان کے ای ایس سی نے مزید کہا کہ 17ارب روپے کی نادہندگی کے باوجود کے ای ایس سی نے کراچی واٹر بورڈ کے تمام پمپنگ اسٹیشنز کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ رکھا ہوا ہے۔