پاکستان
Time 15 جنوری ، 2020

کراچی انتظامیہ کا آئی آئی چندریگر روڈ کو بھی ون وے کرنے کا منصوبہ

فائل فوٹو

کراچی: کلب روڈ کے بعد آئی آئی چندریگرروڈ کو بھی ون وے کرنے کے منصوبے پر کام شروع کردیا گیا  ہے۔

کمشنر کراچی افتخارشالوانی نے بتایاکہ پورے شہر میں ٹریفک کے نظام کو بہتر کرنے کے لیے آہستہ آہستہ دیگر سڑکوں پر ٹریفک کو ون وے کیا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ پوری دنیا میں ون وے کے نظام پر عمل کیا جاتا ہے لہٰذا آئی آئی چندریگرروڈ کو خوبصورت بنانے کے منصوبے پر تیزی سے کام شروع کردیا گیا ہے اس کے فٹ پاتھ واک ایبل بنائے جائیں گے، کچھ جگہوں پر سیوریج کے مسائل ہیں انہیں حل کیا جارہا ہے۔

کمشنر کراچی کے مطابق شٹل بس سروس شروع کی جائے گی جب کہ مین سڑک پر پارکنگ کی اجازت نہیں ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ  آئی آئی چندریگرروڈ کو ون وے کرنے کے لیے اسٹڈی شروع کرادی گئی ہے، ہم نے پہلے بھی بعض اقدامات کیے ہیں جس سے شہری بہتری محسوس کررہے ہی،ں لوگوں کی سہولت کے لیے آنے والے دنوں میں مزید چیزیں کریں گے تاکہ شہر کا اچھا تاثر ابھرے۔

واضح رہے کہ پی آئی ڈی سی پر ٹریفک کے دباؤ کی وجہ سے پی آئی ڈی سی سے میٹروپول جانے والی سڑک کو بھی ون وے کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :