کاروبار
23 اگست ، 2012

کراچی:انٹر بینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر

کراچی:انٹر بینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر

کراچی…انٹر بینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند ہوا ، روپے کے مقابلے میں ڈالر 94 روپے 70 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا۔ فاریکس مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں تقریباً 10 کروڑ ڈالر خام تیل کی ادائیگیوں کے باعث ڈالر کی طلب میں اضافے سے روپیہ کمزور ہوا اور ڈالر 10 پیسے اضافے کے ساتھ 94 روپے 70 پیسے پر بند ہوا۔ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ ڈالر 20 پیسے اضافے کے ساتھ 94 روپے 90 پیسے کی سطح پر آگیا۔

مزید خبریں :