دنیا
24 اگست ، 2012

طالبان افغان فوجیوں کے بھیس میں کارروائی کرتے ہیں، جان ایلن

طالبان افغان فوجیوں کے بھیس میں کارروائی کرتے ہیں، جان ایلن

کابل … افغانستان کیلئے اتحادی افواج کے کمانڈر جنرل جان ایلن نے کہا ہے کہ اتحادی افواج پر فائرنگ کے واقعات میں طالبان بھی ملوث ہیں جو افغان فوجیوں کے بھیس میں کارروائی کرتے ہیں۔ کابل سے پینٹاگون میں بیٹھے رپورٹرز سے سوال جواب کے دوران جنرل جان ایلن نے بتایا کہ نیٹو فوجیوں پر فائرنگ کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ افغان فوجی کئی سال سے ذہنی تناوٴ میں ہیں،یہی وجہ ہے کہ طالبان سے لڑائی کے دباوٴ کی وجہ سے بھی افغان فوجیوں نے فائرنگ کی۔انہوں نے کہا کہ افغان حکومت کو ابھی امن و امان کیلئے بہت کچھ کرنا ہے،آبادیوں سے دہشت گردوں کو نکالنے کیلئے سخت کوشش کر رہے ہیں۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اب بھی افغانستان میں حکومت کو کرپشن جیسے معاملات سمیت بہت سے چیلنجز درپیش ہیں، تاہم یکم جنوری 2014ء میں افغانستان میں نئی حکومت آجائے گی۔

مزید خبریں :