پاکستان
Time 20 جنوری ، 2020

اسکول میں جھولے کے پلرز گرنے سے 2 بچے جاں بحق

جاں بحق اور زخمی ہونے والے بچوں کی عمریں 7 سے 10 سال کے درمیان ہیں،فوٹو:فائل

مظفر گڑھ کے سرکاری اسکول میں جھولےکے پلرز گرنے سے 2 بچے جاں بحق اور  3 زخمی ہوگئے۔

مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور کے گورنمنٹ پرائمری اسکول ملک آرائیں میں بچے وقفے کے وقت اسکول میں لگے جھولے جھول رہے تھے کہ جھولے  کے سیمنٹ کے دونوں پلرز اچانک بچوں پر گئے جس سے 2 بچے جاں بحق اور  3 زخمی ہوگئے۔

جاں بحق اور زخمی ہونے والے بچوں کی عمریں 7 سے 10 سال کے درمیان ہیں۔

واقعے کی تحقیقات کے بعد چیف ایجوکیشن آفیسر مسعود ندیم کا کہنا تھا کہ جھولوں کے لیے پلرز دسمبر میں تعمیر کیے گئے تھے جب کہ جھولے گزشتہ روز ہی نصب ہوئے تھے۔

چیف ایجوکیشن آفیسر  کے مطابق  ٹھیکیدار نے پلرز میں ناقص مٹیریل استعمال کیا اور صرف اینٹوں سے پلرز بنادیے  اور اس میں سریے تک نہیں ڈالے گئے۔

ناقص تعمیر کے باعث پلرز بچوں کا وزن نہ سنبھال سکے اور گر پڑے جس سےبچوں کا جانی نقصان ہوا، ڈپٹی کمشنر کی ہدایت کے بعد ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

مزید خبریں :