08 فروری ، 2012
لاہور … لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب کے کیمپ آفس کے باہر متعدد اسپتالوں اور محکمہ انہار کے عارضی ملازمین اپنے مطالبات کے حق میں دھرنا دیئے بیٹھے ہیں، انہوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ مطالبات کی منظوری تک دھرنا نہیں چھوڑیں گے۔لاہور کے گنگا رام اسپتال،جناح اسپتال اور سروسز اسپتال کے علاوہ محکمہ انہار کے عارضی ملازمین نے بھی ماڈل ٹاوٴن میں وزیراعلیٰ کیمپ آفس کے باہر دھرنا دیرکھا ہے،مظاہرین کا کہنا ہے کہ مطالبات تسلیم نہ ہونے تک وہ دھرنا جاری رکھیں گے،ان کا کہنا ہے کہ پنجاب کے تمام محکموں کے عارضی ملازمین کو مستقل کیا جا چکا ہے لیکن انہیں عدالتی احکامات کے باوجود مستقل نہیں کیا جا رہا۔