کاروبار
Time 27 جنوری ، 2020

پاکستان میں طبی و جراحی کے آلات کی بر آمدات میں اضافہ

 ادارہ برائے شماریات پاکستان کے ڈیٹا کے مطابق دواسازی کی مصنوعات کی برآمد میں بھی اضافہ ہوا ہے،فوٹو:فائل

پاکستان میں رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں طبی آلات اور جراحی کے سازوسامان کی بر آمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

سرکاری خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی پی) کے مطابق رواں مالی سال کے 6 ماہ کے دوران  پاکستان  میں بننے والے طبی سامان اور آلات  جراحی کی برآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 9 اعشاریہ 56 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جولائی 2019 سے دسمبر  2019 کے دوران 6 مہینوں میں 206.815  ملین ڈالر مالیت کے آلات جراحی اور طبی سامان برآمد کیے گئے جب کہ گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران 188.764 ملین ڈالر  کی برآمدات کی گئی تھیں۔

 ادارہ برائے  شماریات پاکستان نے بتایاکہ کٹلری (چھری کانٹوں) کی برآمدات میں 7 اعشاریہ 39 فیصد اضافہ ہوا اور  اس کی برآمدات گزشتہ سال کی 44،154 ملین ڈالر  سے بڑھ کر  47،415 ملین ڈالر ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پچھلے برس 106،486 ملین ڈالر کی دواسازی کی مصنوعات برآمد کی گئی تھیں جب کہ اس سال یہ بھی بڑھ کر 112،033ملین ڈالر ہوگئی ہے۔

مزید خبریں :