پاکستان
Time 06 فروری ، 2020

دریائے پونچھ کے کنارے سیلفی لینے والا نوجوان گہرے پانی میں ڈوب کر لاپتہ

آزاد کشمیر کے علاقے کوٹلی میں دریائے پونچھ کے کنارے سیلفی لینے والا نوجوان گہرے پانی میں ڈوب کرلاپتہ ہوگیا۔

نوجوان حامد رضا گریجویشن کا طالب علم اور کھوئی رٹہ کارہائشی ہے۔

دریائے پونچھ کے کنارے دوستوں کے ساتھ سیر و تفریح کے لیے آنے والا نوجوان حامد رضا دریا کے نزدیک پہاڑی ٹیلے پرجا کر سیلفی بنا رہا تھا۔

اس دوران اس کا پاؤں پھسل گیا اور وہ دریا میں گرگیا۔ ریسکیو عملے اورپولیس کی مدد سے نوجوان کی تلاش جاری ہے جس میں اب تک کامیابی نہیں مل سکی ہے۔

مزید خبریں :