پاکستان
08 فروری ، 2012

پاک ایران گیس منصوبے میں خامیاں ہیں،امریکا

پاک ایران گیس منصوبے میں خامیاں ہیں،امریکا

واشنگٹن…امریکا نے کہا ہے کہ پاک ایران گیس منصوبے میں خامیاں ہیں ، پاکستان کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے دنیا کے کئی ملکوں سے بات چیت جاری ہے، نیٹو حملے سے متعلق امریکی روئیے میں تبدیلی پاکستان کی جانب سے نظر ثانی مکمل ہونے کے بعد ہوسکتی ہے امریکی دفتر خارجہ کی ترجمان وکٹوریا نولینڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان سے گیس منصوبے پر بات چیت جاری ہے، نیٹو حملے کے بعد پاکستان سے معافی مانگنے کی خبروں کے سوال پر ترجمان کا کہنا تھا کہ جب تک یہ واضح نہیں ہوجاتا کہ پاکستان کے امریکا سے تعلقات اب کس طرح کے ہوں گے ، اس وقت تک یہ نہیں بتایا جاسکتا کہ امریکا پاکستان سے کیسے تعلقات رکھے گا۔ اس معاملے میں پاکستان سے براہ راست مذاکرات کے بعد ہی امریکا اپنے موجودہ موقف تبدیل کرسکتا ہے۔ قطر میں پاکستانی وزیر اعظم کی امریکی حکام سے کوئی ملاقات طے نہیں ہے۔

مزید خبریں :