پاکستان
08 فروری ، 2012

کراچی: سردی سے بچے پریشان،اسکول جانا بھی ضروری

کراچی: سردی سے بچے پریشان،اسکول جانا بھی ضروری

کراچی… سرد اور ٹھنڈی ہواوٴں نے کراچی کا رخ کرلیا ہے اور ایسی ٹھنڈ میں صبح صبح گرم بستر سے نکل کر اسکول جانے کا دل کس کا کرتا ہے تاہم مستقبل کے معمار اِس شدید سرد موسم میں صبح صبح اسکول وین سے اترتے ہی کپکپا اٹھے ہیں لیکن کیا کریں اسکول تو جانا ہے کیونکہ اگر نہ گئے تو دوسرے بچوں سے پڑھائی میں پیچھے رہ جائیں گے۔کراچی میں سردی کی صبح گرم گرم کپڑے پہنے کوئی بچہ سردی کو انجوائے کررہا ہے تو کسی کا دل ہی نہیں تھا گرم گرم بستر سے نکلنے کا ۔ اسکول پہنچتے ہی کوئی تو بھاگا اپنے دوستوں کی طرف تو کوئی گھس گیا فورا ہی کلاس روم میں ،اور پھر کہاں کی سردی اور کیسی ٹھنڈ۔ پڑھائی اور دوستی کا جوش سب کچھ بھلادیتاہے۔

مزید خبریں :