,
Time 19 فروری ، 2020
پاکستان

واہگہ دھماکا کیس: مجرموں کو 5 ،5 بار سزائے موت اور 24 بار عمر قید کی سزا

عدالت کی جانب سے اس مقدمے میں 101 گواہوں کے بیانات قلم بندکیے گئے،فوٹو:فائل

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے واہگہ بارڈر دھماکا کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے 3 مجرموں کو 5 ،5 بار سزائے موت، 24 بار عمر قید اور 10، 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔

انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے 6 سال قبل واہگہ بارڈر پر دھماکا کرنے والے دہشت گردوں کو سزائیں سنائیں۔

عدالت نے جرم ثابت ہونے پر 3 مجرموں کو 5، 5 بار سزائے موت کا حکم اور 24 بار عمر قید کی سزا سنائی ہے ، مجرموں کو 10، 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی ہے جب کہ دیگر 3 ملزمان کو شک کافائدہ دےکر بری کردیا گیا۔

عدالت کی جانب سے  اس مقدمے میں 101 گواہوں کے بیانات قلم بندکیے گئے۔

واضح رہے کہ دہشت گردوں نے2014ء میں واہگہ بارڈر پردھماکے کرکے 70 افراد کوشہید جب کہ 107 کوزخمی کردیا تھا۔

پولیس نے ان دھماکوں کے الزام میں شفیق، احسن ، اعظم اور حسین احمد سمیت دیگر 2 ملزمان  کو گرفتار کیا تھا۔

مزید خبریں :