06 نومبر ، 2014
لاہور......واہگہ بارڈر پر خود کش دھماکے کے بعد بند ہونےو الی دو طرفہ پاک بھارت آج سے دوبارہ شروع ہو گئی ہے ۔2 نومبرکو واہگہ بارڈر پر خود کش دھماکے کے بعد اس راستے سے پاک بھارت تجارت بند کر دی گئی تھی۔ تاہم 4 روز بعد آج اشیاء کی آمدو رفت کا سلسلہ بحال ہو گیا ہے۔ تاجروں نے واہگہ بارڈر کے ذریعے تجارت کی بحالی کا خیر مقدم کیا ہے، تاجر رہنما شہباز بھٹی کا کہنا تھا کہ دونوں اطراف کے عوام اور تاجر امن چاہتے ہیں دہشت گردوں کا مل کر مقابلہ کرنا ہو گا۔