پاکستان
08 فروری ، 2012

پشاور:شاہین بازار میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک،3زخمی

پشاور:شاہین بازار میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک،3زخمی

پشاور… پشاور کے شاہین بازار میں فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ کاری گر کو اجرت دینے کے تنازع پر منعقدہ ایک جرگے کے دوران پیش آیا۔اس دوران ایک فریق نے اچانک فائرنگ شروع کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے۔ جنہیں طبی امداد کے لئے لیڈی ریڈنگ منتقل کیاگیا۔ تاہم محمد یعقوب نامی ایک زخمی اسپتال میں دم توڑگیا۔ دیگر زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید خبریں :