26 اگست ، 2012
ٹوکیو … طاقتور سمندری طوفان بولاون آج بعد ازدوپہر جاپان کے صوبہ اوکی ناوا کے جزائر سے ٹکرائے گا جس کے باعث ان علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارشوں کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان بولاون گزشتہ روز صوبہ اوکی ناوا کے جنوب میں 170 کلو میٹر کے فاصلے پر پایا گیا جو آج صوبے کے جزائک سے ٹکرا کر وہاں تیز ہواؤں اور شدید بارشوں کا سبب بنے گا۔ جاپان میٹرولوجیکل ایجنسی نے بتایا کہ طوفان 216 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار کی حامل ہواؤں کے ساتھ 15 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آگے کی جانب بڑھ رہا ہے جس کے آج روکی ناوا کے جزائر سے ٹکرا کر وہاں بارش برسانے کا امکان ہے۔