پاکستان
08 فروری ، 2012

سپریم کورٹ کی اعتزاز احسن کو انٹرا کورٹ اپیل کی کل سماعت کی پیشکش

سپریم کورٹ کی اعتزاز احسن کو انٹرا کورٹ اپیل کی کل سماعت کی پیشکش

اسلام آباد… سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی طرف سے آج دائر کردہ انٹراکورٹ اپیل پر کل سماعت کرنے کی پیش کش کردی ہے ۔ جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے سات رکنی بنچ نے 2 فروری کو این آر او عملدرآمد کیس میں وزیراعظم گیلانی پر 13 فروری کو فرد جرم عائد کرنے کا حکم سنایاتھا،اس فیصلے کے خلاف اپیل آج وزیراعظم کے وکیل اعتزاز احسن نے دائر کی ، انہوں نے اسکی جلد سماعت کیلئے بھی ایک درخواست دائر کرتے ہوئے دس فروری کی تاریخ بھی تجویز کی، اس درخواست پر چیف جسٹس افتخارچودھری نے سماعت کی اور مختصر حکم میں لکھا کہ عدالت کی جمعہ کو طے شدہ مصروفیات کی وجہ سے انٹراکورٹ اپیل کی سماعت ممکن نہیں، اپیل کنندہ اگر اتفاق کریں تو انٹراکورٹ کی اپیل کو کل ہی سماعت کیلئے مقرر کیا جاسکتا ہے، اس سے پہلے میڈیا سے گفت گو میں اعتزاز احسن کا کہنا تھاکہ توہین عدالت معاملے میں انٹراکورٹ اپیل کی سماعت ممکنہ طور پر 9 رکنی بنچ میں ہوگی، جو چیف جسٹس کی سربراہی میں قائم ہوسکتا ہے ، ایسا ہوا تو وہ اس بنچ میں پیش بھی ہوجائیں گے۔

مزید خبریں :