پاکستان
08 فروری ، 2012

سپریم کورٹ میں وزیر اعظم کی فرد جرم کے خلاف اپیل سماعت کیلئے منظور

سپریم کورٹ میں وزیر اعظم کی فرد جرم کے خلاف اپیل سماعت کیلئے منظور

اسلام آباد… سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی طرف سے آج دائر کردہ انٹراکورٹ اپیل سماعت کے لئے منظور کر لی ہے ۔ جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے سات رکنی بنچ نے 2 فروری کو این آر او عملدرآمد کیس میں وزیراعظم گیلانی پر 13 فروری کو فرد جرم عائد کرنے کا حکم سنایاتھا،اس فیصلے کے خلاف اپیل آج وزیراعظم کے وکیل اعتزاز احسن نے دائر کی ، انہوں نے اسکی جلد سماعت کیلئے بھی ایک درخواست دائر کرتے ہوئے دس فروری کی تاریخ بھی تجویز کی۔ اس درخواست پر چیف جسٹس افتخارچودھری نے سماعت کی اور مختصر حکم میں لکھا کہ عدالت کی جمعہ کو طے شدہ مصروفیات کی وجہ سے انٹراکورٹ اپیل کی سماعت ممکن نہیں، اپیل کنندہ اگر اتفاق کریں تو انٹراکورٹ کی اپیل کو کل ہی سماعت کیلئے مقرر کیا جاسکتا ہے،اعتزاز احسن کے معاون وکیل نے میڈیا کو بتایاکہ اعتزاز احسن نے عدالت کو اپنی کل دستیابی سے متعلق آگاہ کردیا ہے۔

مزید خبریں :