پاکستان
08 فروری ، 2012

کوئٹہ میں جوائنٹ روڈ پر تجاوزات کیخلاف آپریشن، متاثرین کا احتجاج

کوئٹہ میں جوائنٹ روڈ پر تجاوزات کیخلاف آپریشن، متاثرین کا احتجاج

کوئٹہ… کوئٹہ میں ریلوے انتظامیہ کی جانب سے ریلوے اراضی پر سے تجاوزات ہٹانے کا سلسلہ آج بھی جاری رہا اس دوران آپریشن کے خلاف مشتعل مظاہرین نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ کوئٹہ میں جوائنٹ روڈ پر ریلولے انتظامیہ کی جانب سے عدالتی حکم کے مطابق تجاوزات ہٹانے کے لئے گزشتہ روز شروع ہونے والا آپریشن آج رہائشی علاقوں میں شروع ہو اتو لوگوں نے انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اورجوائنٹ روڈ بلاک کر دی ۔ مشتعل افراد نے پولیس اور مزدوروں پر پتھراوٴ کیا جس کے بعد پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کی اور لاٹھی چارج کیا۔ جبکہ خواتین اور بچے بھی گھروں سے باہر نکل آئے اور شدید نعرے بازی کی۔ حالات کشیدہ ہوئے تو آپریشن کچھ دیر کے لئے موخر کرنے کے بعد دوبارہ شروع کر دیا گیا۔ پولیس کی بھاری نفری علاقے میں موجود ہے۔

مزید خبریں :