26 اگست ، 2012
ڈیلس…قراقرم تھنکر فورم کے صدر سراج بٹ نے بابو سر واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہو ئے بھائی چارے کو برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔امریکی شہر ڈیلس میں جیو اور جنگ کے نمائندہ خصوصی زاہد اختر خانزادہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہو ئے سراج بٹ نے کہا کہ پاکستان میں مسلک کی بنیاد پر کوئی تقسیم نہیں بلکہ بیرونی دشمنوں کی سازشیں ہیں ،دشمن کی ان کارروائیوں کو بھائی چارے سے ناکام بنادیا جا ئے۔ انہوں نے تمام محب وطن پاکستانیوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ بھائی چارے کی فضاء کو برقرار رکھتے ہو ئے دشمن کی سازشوں کو ناکام بنادیں ۔