’نواز شریف کیساتھ شہباز شریف کی واپسی کے بھی اقدامات کرنا ہوں گے‘

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری—فوٹو فائل

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ لندن میں زیر علاج نواز شریف کی وطن واپسی کے ساتھ ان کے بھائی اور مسلم لیگ (ن)ٰ کے صدر  شہباز شریف کی واپسی کے بھی اقدامات کرنا ہوں گے۔

وفاقی وزیر  فواد چوہدری نے اپنے ایک  بیان میں کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو شہباز شریف کی نااہلی کی کارروائی کے لیے خط لکھ چکا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف آخر  وطن واپس کیوں نہیں آرہے، نواز شریف کے معاملے پر شہباز شریف نے گارنٹی دی اور وہ خود لندن میں بیٹھ گئے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اسپیکر سے درخواست کروں گا کہ قائد حذب اختلاف کی گمشدگی کا نوٹس لیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ قائد حذب اختلاف واپس نہیں آرہے لہذا نئے اپوزیشن لیڈر کے لیے کارروائی ہونی چاہیے۔ پنجاب حکومت بھی شہباز شریف کے خلاف قانونی کارروائی کرے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی واپسی کے ساتھ شہباز شریف کی واپسی کے بھی اقدامات کرنا ہوں گے۔

مزید خبریں :