08 فروری ، 2012
اسلام آباد… ایف آئی اے نے وزیراعظم کے سابق میڈیا کوآرڈینیٹر خرم رسول کو ایک اور فراڈ کیس میں تین روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا ہے۔ برآمد اور درآمد کے ٹھیکوں میں کروڑوں روپے لینے کے الزامات میں ملوث میاں خرم رسول کے خلاف راول پنڈی میں نوافراد کو حج پر بھیجنے کیلئے ساڑھے نو لاکھ روپے لینے کا مقدمہ بھی سامنے آیا ہے، ایف آئی اے نے خرم رسول کو آج علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کرکے اسکا جسمانی ریمانڈ حاصل کیا، خرم رسول کو اسلام آباد کی عدالت نے فراڈ کیسز میں جسمانی ریمانڈ کے بعد جودیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔