Time 10 مارچ ، 2020
پاکستان

عثمان بزدار سے ن لیگ اور پی پی کے ارکان پنجاب اسمبلی کی ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے اپوزیشن جماعتوں پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے ارکان پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرنے والوں میں نشاط احمد ڈاھا، غیاث الدین، چوہدری اشرف علی، فیصل خان نیازی، غضنفر علی خان، محمد ارشد، اظہر عباس اور اشرف علی انصاری بھی شامل تھے جبکہ یونس انصاری اور چوہدری طاہر بشیر چیمہ بھی موجود تھے۔

ارکان نے ملاقات میں وزیراعلیٰ کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کی غیر مشروط حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ کا کہناتھاکہ ارکان اسمبلی کے جائز کام ہرصورت ہوں گے، عوامی خدمت کے سفر میں سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

 ن لیگ اور پی پی پی کا ملاقات کرنے والے ارکان اسمبلی کو نوٹس

پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کرنے والے ارکان کو نوٹس جاری کردیے۔ 

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کا کہناتھاکہ عوام بھوک سے مر رہےہیں اور حکومت وفاداریاں تبدیل کرارہی ہے،  پہلے بھی ایسی کوششیں ناکام ہوئیں اب بھی ناکام ہوں گی۔

پی پی پی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ نے غضنفر علی سے جواب طلب کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غضنفر علی کا جواب آجائے پھر اگلا لائحہ عمل طے کریں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال 29 جون 2019 کو وزیراعظم عمران خان سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے 15 ارکان پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی تھی۔ 

مزید خبریں :