پاکستان
08 فروری ، 2012

توانائی کے شعبے میں روس سے تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں، حنا ربانی

توانائی کے شعبے میں روس سے تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں، حنا ربانی

ماسکو… ماسکو میں پاکستان اور روسی کے وزراء خارجہ کے درمیان مذاکرات ہو ئے ہیں،حنا ربانی کھر کا کہنا ہے کہ پا کستان روس سے توانائی کے شعبہ میں تعاون بڑھانا چاہتا ہے۔۔ ماسکو میں پاکستان اور روس کے وزرخارجہ کے درمیان باضابطہ مذاکرات ہوئے ،مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا، مذاکرات کے موقع پر وزیر خارجہ حناربانی کھر کا کہناتھا کہ حکومت روس کیساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتی ہے، پاکستان روس سے توانائی کے شعبہ میں تعاون بڑھانا چاہتا ہے ، روسی وزیر خارجہ سرگئی لووروف کا کہناتھا کہ پاکستان خطہ کا اہم ملک ہے پاکستان سے اچھے اتعلقات چاہتے ہیں۔مذاکرات کے بعد دونوں وزراء خارجہ نے میڈیا سے گفتگو کی۔ حناربانی کھر نے کہاکہ پاکستان اور روس کے تجارتی چیمبرز میں بہتر تعلقات کار چاہتے ہیں اور روسی وزیر خارجہ سے تجارت کے مواقعوں کا جائزہ لینے کیلئے کہا ہے ، انھوں نے کہاکہ پاکستان افغان مسئلہ کے سیاسی حل پر کی ضرورت پر زور دیتا ہے۔

مزید خبریں :