کاروبار
27 اگست ، 2012

ملک بھر میں گندم کی قیمت بلند ترین سطح پر

ملک بھر میں گندم کی قیمت بلند ترین سطح پر

کراچی…ملک بھر میں گندم کی قیمت بلند ترین سطح پر آگئی۔اوپن مارکیٹ میں گندم 2925 روپے فی سو کلو ہونے کے بعد سندھ میں بھی آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فلور ملز ایسوسی ایشنذرائع کے مطابق گندم کی ایکسپورٹ میں تیزی آنے کے باعث فی سو کلو گندم کی بوری میں مزید 25 روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد ہول سیل سطح پر درمیانے درجے کے آٹے کی بوری 1620 سے بڑھ کر 1650 روپے فی 50 کلوگرام ہوگئی۔اس کے علاوہ سندھ بھر میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی ایکس مل قیمت 327 سے بڑھ 335 روپے کی سطح پر آگئی۔ اس کے علاوہ رواں ماہ عید کے موقع پر پنجاب میں بھی 20 کلو آٹے کے تھیلے قیمت 595 سے بڑھا کر 630 روپے کردی گئی تھی۔فلور ملز کے مطابق محکمہ خوراک سندھ و پنجاب جلد گندم کی اجراء قیمت کا تعین کر کے اسے فلار ملز کو فروخت کریں تاکہ گندم کی قیمتوں میں کمی واقع ہو اور آٹے کی قیمتوں میں استحکام آسکے۔

مزید خبریں :