پاکستان
08 فروری ، 2012

الیکشن غیر مصدقہ لسٹوں پر ہوئے تو نتائج تسلیم کرنا مشکل ہو گا،شاہ محمود

 الیکشن غیر مصدقہ لسٹوں پر ہوئے تو نتائج تسلیم کرنا مشکل ہو گا،شاہ محمود

لاہور… تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ آئندہ الیکشن بوگس اور غیر مصدقہ ووٹر لسٹوں پر ہوئے تو نتائج تسلیم کرنا مشکل ہو گا۔ اوکاڑہ میں ٹیلی فونک پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آئندہ الیکشن کیلئے آئین کے مطابق غیرجانبدار نگران سیٹ اپ کے امکانات دکھائی نہیں دے رہے صدر زرداری پیپلز پارٹی کی ٹکٹیں بانٹ رہے ہیں۔ ان سے شفاف نگران سیٹ اپ کی توقع ممکن نہیں۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وہ تحریک انصاف کے کسی اجلاس سے اٹھ کر نہیں گئے یہ حکومت کے ڈس انفارمیشن سیل کی کارستانی ہے۔

مزید خبریں :