کاروبار
27 اگست ، 2012

ذرمبادلہ کے ذخائر میں کمی،روپے کی قدر میں گراوٹ کا سبب

ذرمبادلہ کے ذخائر میں کمی،روپے کی قدر میں گراوٹ کا سبب

کراچی…انٹر بینک میں ڈالر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر آگیا۔ ٹریڈنگ کے اختتام پر ڈالر 94 روپے 90 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔فاریکس مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق تقریبا 15 کروڑ ڈالر خام تیل کی ادائیگیوں کے باعث ڈالر کی طلب میں اضافے سے روپیہ کمزورہوااور ٹریڈنگ کے دوران 94 روپے98 پیسے کی سطح پر بھی دیکھاگیا۔ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 95 روپے 10 پیسے کی سطح پر فروخت ہوتے دیکھا گیا۔اقتصادی ماہرین کے مطابق غیر ملکی ادائیگیوں کے دباوٴ کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی دیکھی جارہی ہے جو روپے کی قدر میں گراوٹ کا باعث بن رہی ہے۔

مزید خبریں :