پاکستان
08 فروری ، 2012

پشاور: ڈسٹر کٹ ریونیو آفیسر کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتار ی جاری

پشاور …پشاور ہائی کورٹ نے ڈسٹر کٹ ریونیو آفیسر پشاور کی عدالت میں حاضر نہ ہونے پر قابل ضمانت وارنٹ گرفتار ی جاری کردیئے ہیں۔پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس دوست محمد خان اور جسٹس وقار احمد سیٹھ نے ایک شہری کی درخواست پر ڈسٹرکٹ ریونیو آفیسر پشاور سید مسعود شاہ کو عدالت طلب کیا تھا، تاہم وہ عدالت میں پیش نہ ہوئے ،ڈی او آ رگزشتہ پیشی پر بھی عدالت نہیں آئے تھے۔دوسری دفعہ حاضر نہ ہونے پر عدالت نے ڈی او آر کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

مزید خبریں :