Time 27 مارچ ، 2020
پاکستان

پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی عبدالسلام آفریدی کورونا وائرس میں مبتلا

کے پی اسمبلی کے رکن عبدالسلام آفریدی کورونا وائرس میں مبتلا—فوٹو فائل

پشاور: خیبر پختونخوا اسمبلی سے پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی عبدالسلام آفریدی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے۔

ایم پی اے عبدالسلام آفریدی نے کورونا وائرس کی تصدیق اپنے ویڈیو بیان میں کی۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ مجھے ابھی معلوم ہوا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اس لیے میں نے گھر میں قرنطینہ اختیار کر لیا ہے۔

عبدالسلام آفریدی کا کہنا تھا کہ میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑ سکتا تھا، کورونا کی وجہ سے مجھے کوئی خوف نہیں ہے، صحت یاب ہوکر دوبارہ اپنی قوم کی خدمت کروں گا۔

ایم پی اے کا کہنا تھا کہ عوام حکومتی ہدایات پر عمل درآمد کرے کیونکہ ہم نے کورونا سے ڈرنا نہیں بلکہ اس سے لڑنا اور اسے شکست دینی ہے۔

پی ٹی آئی کے ایم پی اے عبدالسلام آفریدی کے حلقے نیابت منگا میں کورونا سے پہلی ہلاکت ہوئی تھی اور وہ مسلسل اپنے حلقے میں موجود رہے۔

خیبرپختونخوا میں کورونا کی صورتحال

آج خیبر پختونخوا میں مزید 24 کیس سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں۔

سرکاری پورٹل پر کیسز کی تعداد میں اضافے کے بعد صوبے میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 147 ہوگئی ہے۔

کے پی کے میں جمعرات کو کورونا وائرس کے 2 مریض صحتیاب ہو گئے جنہیں اسپتال سے فارغ کر دیا گیا، صوبے میں اب تک 3 مریض انتقال کر چکے ہیں۔

مزید خبریں :