08 فروری ، 2012
لاہور…ڈی سی او لاہور احد چیمہ نے ہدایت کی ہے کہ کاہنا کاچھا میں نئی سبزی و فروٹ منڈی کی دکانوں کی الاٹمنٹ کا کام جلد مکمل کیا جائے۔ڈی سی او لاہور احد چیمہ نے اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاوٴن کو ہدایات کی ہے کہ دکانوں کی الاٹمنٹ میں پرانی سبزی منڈی کے پراپرٹی مالکان کو ترجیح دی جائے۔ جو دکانیں بچ جائیں ان کی الاٹمنٹ قرعہ اندازی کے ذریعے کی جائے۔ ڈی سی او احد چیمہ نے ہدایت کی کہ تمام دکانوں کے مالکان کو لائسنس بھی جاری کئے جائیں۔