28 اگست ، 2012
شارجہ…پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے مہمان ٹیم کو میچ میں فتح کے لئے آسٹریلیا کو 199رنزکا ہدف دیاہے۔پاکستانی بیٹسمینوں نے کپتان مصباح الحق کے پہلے بیٹنگ کرنے کے فیصلے سے زیادہ فائدہ نہیں اٹھایا اور بڑے مجموعے کی تشکیل میں ناکام رہے۔اسد شفیق سب سے کامیاب بیٹسمین رہے جنہوں نے 77گیندوں پر دو چوکوں اور دو ہی چھکوں کی مدد سے56رنز بنائے، دوسرے کامیاب بیٹسمین عمر اکمل رہے انہوں نے 52 بنائے جس میں دو چوکے اور دو چھکے شامل تھے،مصباح الحق26اور ناصر جمشید23بناکر دیگر نمایاں بیٹسمین رہے۔کامران اکمل اپنا وہ رنگ نہ دکھاسکے جس کے لئے وہ شہرت رکھتے ہیں اور صرف 4رنز بنا سکے جبکہ شاہد خان آفریدی، محمد حفیظ اور اظہر علی آج کے مقابلے میں ناکام رہے۔آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا اور5پاکستانی بیٹسمینوں کو آؤٹ کیا جبکہ جیمز پیٹنسن نے3وکٹ لئے۔