پاکستان
29 اگست ، 2012

کراچی پولیس کی کارروائی ،دو بھتہ خور گرفتار ،اسلحہ برآمد

کراچی…کراچی میں شاہ فیصل کالونی کے مختلف تھانوں کی حدود میں پولیس کی کارروائی کے دوران دو بھتہ خور سمیت تیرہ افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا ۔ ایس پی شاہ فیصل لطیف صدیقی نے ایک پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کو بتایا کہ مختلف تھانوں کی حدود میں پولیس نے بھتہ خوری کے الزام میں 2 افراد کو گرفتار کیا جبکہ ڈکیتی ،اقدام قتل اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث 11 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے چھینی ہوئی موٹر سائیکل ،8 ٹی ٹی پستول اور موبائل فون برآمد ہوئے ہیں ۔

مزید خبریں :