29 اگست ، 2012
اسلام آباد…الیکشن کمیشن میں سیاسی جماعتوں کے اخراجات اور آمدن کی تفصیلات جمع کرانے کا کل آخری دن ہے۔ الیکشن کے مطابق پولیٹیکل پارٹیز آرڈر 2002 کے آرٹیکل 13 کے تحت تمام سیاسی جماعتوں کو مالی سال کے اختتام کے ساٹھ دنوں کے اندر اپنی آمدنی اور اخراجات کے گوشوارے جمع کرانا ہوتے ہیں۔ مسلم لیگ ن ، مسلم لیگ ق ، تحریک انصاف اور ایم کیو ایم سمیت 32 سیاسی جماعتوں نے تفصیلات جمع کرادی ہیں،الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ آرٹیکل 14 کے مطابق گوشوارے جمع کرانے میں ناکام رہنے والی سیاسی جماعتیں الیکشن میں حصہ لینے کی اہل نہیں ہونگی۔