پاکستان
29 اگست ، 2012

پورٹ قاسم پرایل پی جی ٹرمینل کی اسٹوریج میں 2000ٹن کا اضافہ

پورٹ قاسم پرایل پی جی ٹرمینل کی اسٹوریج میں 2000ٹن کا اضافہ

کراچی…پورٹ قاسم پر اینگرو ٹرمینل ایل پی جی ٹرمینل کی اسٹوریج میں 2000ٹن کا اضافہ کر دیا گیا، یہ بات ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسو سی ایشن چیئرمین عبدالہادی خان نے جیو نیوز سے گفت گو میں کہی، انہوں نے بتایا کہ ایل پی جی اسٹوریج میں اضافے سے اب پورٹ قاسم اینگرو ٹرمینل پر ساڑھے سات ہزار ٹن ایل پی جی کے جہاز آسکیں گے،ای وی ٹی ایل کے سی ای او عمران الحق کے مطابق بڑے جہازوں کی آمد سے ایل پی جی کی ملکی بندرگاہوں پر آمد کی لاگت میں کمی آئے گی جبکہ ضرورت پڑنے پر اسٹوریج میں مزید اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

مزید خبریں :