پاکستان
29 اگست ، 2012

جمہوری نظام چلانے کی اہلیت ثابت کردی، صدر زرداری

جمہوری نظام چلانے کی اہلیت ثابت کردی، صدر زرداری

اسلام آباد… صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ انھوں نے جمہوری نظام چلانے کی اہلیت ثابت کردی، خود کو زمینی خدا سمجھنے والے آج پناہ ڈھونڈ رہے ہیں اور یہی جمہوریت کا انتقام ہے ۔ انھوں نے یہ بات ایوان صدر میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت وسیلہ حق کی قرعہ اندازی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ صدر کا کہنا تھا کہ جمہوریت برداشت کے بغیر نہیں چل سکتی،اور انھوں نے ساڑھے چار سال میں ثابت کردیا کہ وہ نہ صرف جمہوری نظام کو چلانے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں بلکہ ان میں برداشت بھی ہے ۔ صدر نے اس موقع پر مستحق افراد میں بے نظیر ڈیبٹ کارڈ اور چیک تقسیم کیے۔ تقریب سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن اور وفاقی وزیر فرزانہ راجہ نے بھی خطاب کیا۔

مزید خبریں :