دنیا
Time 11 اپریل ، 2020

کورونا سے بچاؤ کیلیے نومولود بچوں کے چہرے پلاسٹک شیلڈ سے ڈھک دیے گئے

برطانوی میڈیا فوٹو—

نوول کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے نومولود بچوں کے چہرے پلاسٹک فیس شیلڈ سے ڈھکنے کا انتطام کر لیا گیا ہے۔

برطانوی خبر رساں اداے کے مطابق تھائی لینڈ کے اسپتالوں میں نومولود بچوں کو کورونا سے بچانے کے لیے ان کے چہروں کو پلاسٹک فیس شیلڈ سے ڈھانپا جا رہا ہے۔

تھائی لینڈ  کے ایک اسپتال سے شیئر کی جانے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نرسوں نے پیدا ہونے والے بچوں کے چہرے پلاسٹک شیلڈ سے ڈھک دیئے ہیں تاکہ یہ جراثیم سے بچ سکیں۔

برطانوی میڈیا فوٹو—

اس متعلق اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہم پیدا ہونے والے بچوں کا خاص خیال رکھنے کے لیے اس اقدام کو فروغ دے رہے ہیں تاکہ وہ عالمگیر وبا کے جراثیم سے محفوظ رہ سکیں۔

کورونا وائرس سے متعلق طبی ماہرین کا خیال ہے کہ یہ بڑی عمر کے افراد کے علاوہ چھوٹی عمر کے بچے بھی متاثر ہو رہے ہیں۔ 

دو اپریل کو دنیا بھر میں کورونا وائرس سے پہلے نومولود بچے کی ہلاکت سامنے آئی تھی جو امریکا سے رپورٹ ہوئی تھی۔

مزید خبریں :